اہم خبریں

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت میں سفارتی سٹاف کم کیا ،سائرس سجاد قاضی

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قامہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں دفتر خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت میں سفارتی سٹاف کم کیا گیا ہے ، بھارت کے اقدامات کے جواب میں سفارتی محاذ پریہ جواب دیاگیا،اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں کے فل مشن کام نہیں کررہےکمیٹی اجلاس میں افعان شہریوں کو ویزوں کی فراہی میں تاخیرکامعامہ پر وزارت داخلہ سے وضاحت دی جبکہ کمیٹی نے یونان کشتی واقع پر انسانی سمگلنگ کے بارے میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کمیٹی چئیرمین محسن داوڑکی صدارت میں ہوا اجلاس میں دفتر خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی سمیت حکام ،ایف آئی اے اور نادراحکام نے شرکت کی ،اجلاس میں 23 جون کے اجلاس کی سفارشات پر بحث ہوئی ، اس موقع پر چئیرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کہ کہ سفارتی مشنزپر کمیٹی کوتحریری جواب جمع کروائیں،دفتر خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی طاقت میں ہو اسکے ساتھ ہمارے رابطے ضروری ہیں افغانستان میں ہمارا سفارتی عملہ موجود ہے،افغانستان کیساتھ ہماراطویل بارڈرہے، افعان شہریوں کو ویزوں کی فراہی میں تاخیرکامعامہ بھی کمیٹی اجلاس میں زیر بحث رہا ، وزارت داخلہ کے حکام کی بریفننگ کے مطابق وزارت داخلہ صرف سٹڈی ویزے جاری کررہی ہے کوئی بھی ایساکیس نہیں جہاں سیکیورٹی کلئرنس کے بغیر ویزے جاری کیے گئے ہوں،اس وقت 25 ہزار کے قریب افغان شہریوں کے ویزوں کامعاملہ پراسس میں ہیں، وزارت داخلہ حکام نے 2 دن کاوقت مانگ لیا ہے کمیٹی چئیرمین کی وزارت داخلہ کو 2 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے ، اس موقع پر چئیرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کہ کہ ایک جانب افغان شہریوں کو آدھے گھنٹے میں ویزے مل رہے دوسری جانب لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے ،افغان شہریوں کو بارڈر پرلوٹاجارہاہےاس معاملے پر ایف آئی اے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ اپنی پیشرفت دکھائیں،چئیرمین کمیٹی محسن داوڑ کی متعلقہ اداروں کو رپورٹس پیش کرنے کی ہدائیت کردی،کمیٹی اجلا س میں نیدرلینڈ میں پاکستانی شہری لیاقت گورایہ کے پاور آف اٹارنی کامعاملہ پر اسپشل سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ خفیہ ایجسنیوں نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کروائی اس پر چئیرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کہ کہ یہ بڑاحساس معاملہ ہے یہاں وزیرمملکت برائے خارجہ ہوتیں ہم ان سے پوچھتےایک پاکستانی شہری کو وکیل کرنےکاحق ملنا چاہیےوزیر خارجہ ایک بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں نہیں آتےآپ جس بھی عہدے پرپہنچ جائیں پارلیمنٹ آپ کی طاقت ہے۔رکن قومی اسمبلی مہناز اکبرعزیز نے یونان کشتی حادثے کامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جولوگ اس کشتی حادثے کانشانہ بنے وہ لاوارث ہیں؟ اس معاملے پروزارت خارجہ کی کیاذمہ داریاں ہیں اور ان کی پہشرفت کیاہے؟ کیا ایسے ہی لوگوں کے بچے جاتے رہینگے اور ڈوبتے رہینگے؟ اس معاملے کوکیسے کنٹرول کیاجاسکتاہے؟ اسپیشل سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ میں ترکی میں پاکستان کاسفیررہ چکا اور اس طرح کے معاملات میں ہمارے سفارتخانے متحرک کردار اداکرتے ہیں اس معاملے پرہم یونانی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں جبکہ نکالی گئی لاشوں میں مزید 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،چئرمین محسن داوڑ کار یونان کشتی حادثے پر وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے انسانی سمگلنگ کے بارے میں وزارت داخلہ کےپاس کیاتفصیلات ہیں کمیٹی کوآگاہ کیاجائے۔

متعلقہ خبریں