اہم خبریں

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ہائی وولٹیج جھٹکے کی تیاری، بجلی فی یونٹ 50 روپے تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے بجلی کے ہائی وولٹیج جھٹکے کی تیاری،نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان آج ہی متوقع،بنیادی ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا جائے گا،بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کیا جائے،فیصلے پر مشاورت جاری،اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا فیصلہ،ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا،قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں