اسلام آباد (اے بی این نیوز)اے بی این کی خبر پر ایکشن وزارت صحت کا اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹر کا اپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ۔ پمز میں جاپان کے تعاون سے بننے والے ہسپتال کے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا چیئرمین ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹر پر چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ ادھر موجود 50 وینٹیلیٹرز اور 250 بیڈز کا کیا ہو رہا ہے جس پر ای ڈی پمز نے بتایاکہ ادھر صرف او پی ڈی ہو رہی ہے جس پر چیئرمین نے وزارت صحت حکام کو 1 ماہ کا وقت دیا کہ اسپتال کو کسی اور جگہ شفٹ یا کوئی اور پروپوزل بنا کر کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ اجلاس میں پمزاسپتال میں ایم آر آئی مشین کی انسٹالیشن کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ 6 ستمبر تک مشین فعال ہو جائے گی اور جائیکا کی طرف سے بنائے جانے والے ایم سی ایچ منصوبے کی تکمیل کیلئے وزارت صحت پیسے جاری کرے اعلی حکام کو مشنری و دیگر سامان کی درآمد کے حوالے سے خط لکھے۔ اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے ڈی ایچ او اسلام آباد کو سال کے آخر تک ڈینگی کے اعدادوشمار کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
