نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری افسر کو طالبات سے فحش حرکات کرنے کی شکایت پر حراست میں لے لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش میں ایک شخص پر پیشاب کرنے کے واقعے کے بعد ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، ہاسٹل میں تحقیقات کیلئے جانے والے ایس ڈی ایم نے طالبات کے ساتھ فحش حرکت کی جس کی شکایت پر ایس ڈی ایم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم ایس ڈی ایم سنیل جھا پر الزام ہے کہ وہ ایک معاملے کی تحقیقات کیلئے مقامی ہاسٹل گیا تھا، اس دوران اس نے طالبات کے ساتھ فحش قسم کی چھیڑ چھاڑ کی، انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی بھی کوشش کی یہی نہیں بلکہ طالبات انتہائی سے ذاتی نوعیت کے سوالات بھی پوچھے۔ایس ڈی ایم سنیل جھا کے ہاسٹل سے جانے کے بعد مذکورہ طالبات نے ہاسٹل کی وارڈن سے شکایت کی اور کہا کہ سر بہت خراب ہیں۔ اس کے بعد ہاسٹل کی وارڈن نے ضلع کلکٹر سے اس کی شکایت کی جس کے بعد کلکٹر نے رات کو ہی واقعے کی تحقیقات کی۔















