اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وہاڑی اور بورے والا بارز کے وکلاءکے وفد نے جمعرات کوملاقات کی۔ اجلاس میں ممبران نے وکلاءتحفظ بل کی منظوری پر وزیر قانون کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر قانون نے کہا کہ وکلاءکی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے نوجوان وکلاءکی تعلیم اور تربیت ناگزیر ہے۔ وزیر قانون نے وکلاءکے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے بار رومز کی تعمیر و تزئین و آرائش اور تکنیکی سہولیات کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔