اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں، ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔