اہم خبریں

امریکی خانہ جنگی دور کے700 سے زائد سکّے کھیت سے برآمد

کنٹکی(اے بی این نیوز)امریکی ریاست میں ایک شخص نےکھیت میں کھدائی کے دوران امریکی خانہ جنگی کے دور کے 700 سے زائد سکّے دریافت کرلئے۔ اس خزانے میں 1840 سے 1863 کے دور کے سینکڑوں امریکی سونے اور چاندی کے سکّے شامل ہیں۔سکّوں کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرنیوالے ادارے نیومِسمیٹک گارنٹی کارپوریشن کے مطابق سکّوں کا 95 فی صد حصہ گولڈ ڈالرز پر مبنی ہے۔ ذخیرے میں 10 ڈالر کے 20 سکّے جبکہ 20 ڈالر کے آٹھ سکّے موجود تھے۔ان میں سب سے زیادہ نایاب 1863 کا 20 ڈالر کا ایک اونس والا سونے کا لبرٹی سکّہ تھا۔ یہ ایک سکّہ کم از کم ایک لاکھ ڈالرز کی مالیت رکھتا ہے اور گریٹ کنٹکی ذخیرے میں ان سکّوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔این جی سی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ 1850 سے 1907 تک چلنے والا 20 ڈالر کا لبرٹی سکّہ محکمہ خزانہ نے کیلیفورنیا سے سونا دریافت ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔20 ڈالر لبرٹی سِکّے اس لیے بھی نایاب ہیں کیوں ان پر خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد کرنسی پر شامل کیا جانے والا فقرہ “In God We Trust” کندہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں