اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ ملک میں بجلی بحران برقرار، مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 138 میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 862 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے،ملک کے مختلف علاقوں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،زیادہ لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے















