ڈربن ( اے بی این نیوز )چیئر مین پی سی بی برائے مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین برائے مینجمنٹ کمیٹی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیریز سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈربن میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی، اس ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے وینیوز زیادہ بڑھانے پر بھی گفتگو کی جبکہ ذکاء اشرف نے جے شاہ سے میگا ایونٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جبکہ جے شاہ نے ذکاء اشرف کو ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی دعوت کو قبول کر لیا، جس کے بعد جے شاہ ایشیا کپ میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آئیں گے جبکہ ذکاء اشرف ون ڈے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے وہاں جائیں گے۔جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ملاقات میں ایشیا کپ کی ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی اور بھارت میں رواں برس ہونے ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کو بھارت کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے یا نہیں۔
