اہم خبریں

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اندرونی اور بیرونی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سنگ میل عبور کئے،مریم او رنگزیب

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )الحمد للہ، صرف پندرہ ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اندرونی اور بیرونی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔
ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ بحال کیا،FATF کی گرے لسٹ سے نجات ملی، عالمی فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 7 درجے بہتری ہوئی، عالمی ریٹنگ ادارے FITCH نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کر CCC کر دی ہے، اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق (Human Rights) کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور اس ضمن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سماجی ویب سایئٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ کونسل کا یہ کہنا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے،
موجودہ حکومت کے درست سمت میں درست اقدامات کا اعتراف ہے،چار سال کی تباہی، بدنامی، رسوائی اور گندگی کی صفائی جاری ہے۔ تمام جھوٹا سازشی عالمی پراپگنڈا زمین بوس اور ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا۔

متعلقہ خبریں