اہم خبریں

اسلام آباد ،سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ڈیزائن ورکس پلاننگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکٹر سی تیرہ کا کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی،سیکٹر سی تیرہ کی لاگت کا تخمینہ دس سو اٹہتر ملین روپے لگایا گیا ہے،سیکٹر سی تیرہ اسلام آباد کی انتہائی خوبصورت جگہ پر واقع ہے،سیکٹر سی تیرہ میں ہائی رائز بلڈنگ اور اپارٹمنٹس بھی رکھے گئے ہیں،اجلاس میں سیکٹر ڈی تیرہ کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی،سیکٹر ڈی تیرہ 5468 پلاٹس پر مشتمل ہے،ڈیزائن ورک پلاننگ اجلاس میں سیکٹر ای تیرہ کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی،اسی طرح اجلاس میں سیکٹر ایف تیرہ کے ڈیولپمنٹ ورک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی،سیکٹر ایف تیرہ 5342 پلاٹس پر مشتمل ہے،سیکٹر ایف تیرہ 12676 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،اجلاس میں آرچرڈ ہائٹس پارک کے انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ کا پی سی ون بھی منظور کیا گیا،آرچرڈ ہائٹس پارک منصوبہ ایک ہزار سات سو تہتر ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا،اجلاس میں ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی،ایف ٹن کے ملٹی پرپز سٹیزن کلب کے لئے پی سی ون کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی،نیشنل بس ٹرمنل کی تعمیر کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی،نیشنل بس ٹرمنل بیالیس سو باون ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا،اجلاس میں پلاننگ کمیشن افسران، سی ڈی اے بورڈ ممبرز سمیت دیگر افسران کی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں