اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا اپنی جامع عملی پالیسی کے فیصلوں کا ذکر، پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول اور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے ساتھ ساتھ آپریشنل و تربیتی شعبوں میں بہتر بنا کر جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب مسلم دنیا کا مرکز اور ایک بہترین تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور بے مثال دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ ایئر چیف کا دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔سعودی عرب کے سفیر کی پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیشرفت کی تعریف، نواف سعید المالکی نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا ئی۔