اہم خبریں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان سے متعلق رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان سے متعلق رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، کئی ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، انسانی حقوق کے فروغ میں حاصل کردہ پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی گئی، اسرائیل نے اس اجلاس میں سیاسی محرکات پر مبنی بیان بازی کی، ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسرائیل کی بیان بازی اقوام متحدہ کے اس سیشن کے مثبت لہجے سے متصادم ہےاسرائیل کی پاکستان پر بیان بازی اس اجلاس میں باقی ریاستوں کی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہےپاکستان اسرائیل کی اس تاریخ کےپیش نظر، انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے ازگر خود اقدامات کرسکتاہے پاکستان اسرائیل کے مشورے کے بغیر یقینی اقدامات کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں