اہم خبریں

ہمارے گھر پر 60 سےز ائد لوگوں نے چھاپہ مارا، مسرت جمشید چیمہ

ا سلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج ہمارے گھر پر 60 سے زائد لوگوں نے چھاپہ مارا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر کے باہر کی تمام گلیوں میں لوگ پولیس کی وردیوں میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے گھر کے اندر تلاشی لی اور ہمیں دھمکیاں دیں، یہ لوگ 2 گاڑیاں، سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیوز اور چوکیدار کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں