لاہور(اے بی این نیوز)ایشین گیمز کی تیاریاں ،اعصام الحق شرکت کرینگے ،ایشین گیمز کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اسکواڈ تیار،فائنل 19ویں ایشین گیمز ستمبر میں چین میں کھیلی جانی ہے۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ عقیل خان، سارہ خان ، اوشنا سہیل قومی ٹینس ٹیم کا حصہ ہونگی۔ ٹینس ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کی کیٹگری میں مدمقابل ہونگے ۔مینز سنگلز، مینز ڈبلز، وویمنز سنگلز، وویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی پلیئرز ایکشن میں دکھائی دینگے۔
