کابل(نیوز ڈیسک) افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہیں،تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے، افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کا کوئی ثبوت ہے تو دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے، افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں۔واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغان سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا تھا۔