اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لال ٹمار ،کھاؤ،ہزار فائدے پاؤ، ایسا کہنا کسی صورت غلط نہیں ویسے تو ٹماٹر پھل ہے ،لیکن اسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر وٹامنز اور منرلز بھرپور ہے ، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ، ٹماٹر کا جوس میں کیلوریز کی مقدار بہت ہی کم ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں سود مند ہے ، دوسرا اس میں موجود ریشے معدے کو انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ٹماٹر متوتر کھانے سے وزن میں بھی کمی آتی ہے ،طبی ماہرین کے مطابق ناشتے میں کچے ٹماٹڑ کھانے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آتی ہے ۔ یہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا اور جلد نکھارتا ہے کیونکہ اس میں لائیکو پین، کیروٹین، اور لیوٹین جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ، ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پین دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ٹماٹر ہائی بلڈ پریشر ،دل کے امراض قلبی امراض اور کولیسٹرول کم کرنے میں بھی اہم ہے ،یہ ہائی بلڈ پریشر نارمل کرتا ہے ، دل کی بیماریاں اور کولیسٹرول کی شکایت دور کرنے میں بھی سود مند ہے کیونکہ ٹماٹر میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں کردار ادا کر سکتا ہےاگر ہائی بلڈ پریشر میں کمی لانے کے کیلئے ٹماٹر کامتواتر استعمال کیا جائے اس کے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔
