ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی جھیل کا رنگ سبز ہوگیا،عوام تذبذب کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کی مشہور جھیل کا رنگ سبز ہونے کے بعد جاپانی دریا کا بڑا حصہ سبز ہو گیا اس حوالے سے ماہرین نے تحقیقات شروع کردی ہیں،واضح رہے کہ ٹاٹسوٹا جھیل کا بڑا حصہ روشن سبز رنگت اختیار کرچکا تھا۔ علاقائی لوگوں نے نہانے والے نمکیات کی مقدار جھیل میں پھینکے جانے کو وجہ قرار دیدیا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز رنگ ہونے کی وجہ سوڈیئم فلورسین ہے ، اس کی رنگت سرخ ہوتی ہے لیکن پانی میں مل کر یہ سبز ہوجاتا ہے اور یہ باتھ سالٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔