اہم خبریں

سعودی عرب، نیوم شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن پلانٹ کی تیاریاں مکمل

جدہ (اے بی این نیوز)سعودی عرب حکومت نے شمال مغرب میں نئے شہر نیوم میں دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن پلانٹ بنانے کی تیاری مکمل کر لی۔ سعودی ادارہ “اکوا پاور” سے منسلک “نیوم” گرین ہائیڈروجن کمپنی نے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹ کو مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے “نیوم گرین ہائیڈروجن” پروجیکٹ کی منظوری دیدی گئی۔ امید ہے کہ پلانٹ 2026 میں 100 فیصد قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے گرین ہائیڈروجن پیدا کرنا شروع کر دے گا۔سالانہ 1.2 ملین ٹن گرین امونیا پیدا کرے گا جو کہ یومیہ 600 ٹن گرین ہائیڈروجن کے برابر ہے۔ منصوبے سے متعلق تمام معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے اور تمام شراکت داروں نے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور منصوبے کی تعمیر سے متعلق مخصوص خطرات کو سنبھالنے اور برداشت کرنے پر اتفاق کیا۔ سعودی ادارے اکوا پاور کے منصوبے کیلئے1.125 ارب ریال شامل۔’اکوا پاور‘ حکام کا کہنا تھا کہ محدود ایوارڈ معاہدے میں اس کا 1.125 بلین ریال کا حصہ پراجیکٹ کیپٹل کا حصہ ہے۔گرین ہائیڈروجن کے لیے نیوم دنیا کی سب سے بڑی گرین ہائیڈروجن پروڈکشن کمپنی ہو گی، جس کا ہیڈ کوارٹر آکساگون میں ہے جو نیوم میں جدید اور صاف صنعتوں کا گھر ہے۔گزشتہ مئی میں نیوم نے 23 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی بینکوں اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے ساتھ مالیاتی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد، 8.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ، دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن پروڈکشن پلانٹ قائم کرنے کے لیے منصوبے کا مالیاتی اختتامی مرحلہ مکمل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں