اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہو گئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو پاک افغان سرحد طور خم پر افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عبدالباسط چوہدری کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، وہ افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ایف آئی اے حکام پاک افغان سرحد سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیں گے۔خیال رہے کہ عبدالباسط چوہدری راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد کے بیٹے ہیں۔