کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 862 ڈالر فی اونس ہے۔