مظفرآباد(اے بی این نیوز)محتسب آزاد جموں وکشمیرچوہدری محمد نسیم محتسب آزاد جموں وکشمیر پانچ روزہ دورہ پرتھائی لینڈ(بنکاک) روانہ ہوں گے۔ ادارہ محتسب آزادکشمیر چونکہ بین الاقوامی محتسبین کے ادارہ جات انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹی ٹیوٹ (I.O.I)اور ایشیئن اومبڈسمین ایسوسی ایشن (A.O.A) کے علاوہ فورم آف پاکستان اومبڈسمین (F.P.O)کا بھی ممبر ہے جس میں ادارہ کے سربراہ بین الاقوامی منعقدہ اجلاس میں اپنے فلیگ کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اس سے ادارہ محتسب آزاد کشمیر کی اہمیت عیاں ہوتی ہے۔ I.O.I کے پریذیڈنٹ اور تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین نے محتسب آزاد جموں و کشمیر، وفاقی محتسب پاکستان اور صوبائی محتسب صاحبان کو (بحیثیت ووٹنگ ممبر (I.O.I میٹنگ/ سمینارمنعقدہ 9/ جولائی تا 13جولائی 2023میں شمولیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ منعقدہ میٹنگ / سیمینار میں شرکت آزاد حکومت کے لئے نیک نامی اور Good Governanceکا باعث ہو گا۔ان بین الاقوامی ادارہ جات کے اجلاس ہا اور دیگر ورکشاپس میں شرکت کر کے ادارہ محتسب کو دیگر ممالک کے متعلقہ اداروں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
