اہم خبریں

سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر آج سے راولاکوٹ، کوٹلی،بھمبر اور میرپور کا دورہ کریں گے

سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر آج سے راولاکوٹ، کوٹلی،بھمبر اور میرپور کا دورہ کریں گے
مظفرآباد(اے بی این نیوز)سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آج سے راولاکوٹ، کوٹلی،بھمبر اور میرپور کا دورہ کریں گے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر 7 جولائی کو سرکٹ ہاوس راولاکوٹ میں عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 08 جولائی کو کھوئی رٹہ میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر جائیں گے جس کے بعد سپیکر اسمبلی بھمبر میں سابق ڈی جی لبریشن سیل فدا حسین کیانی مرحوم کے گھر پنجیڑی بھمبر میں انکے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر دورہ بھمبر کے بعد 9 جولائی کو میرپور میں قیام کریں گے جبکہ 10 جولائی کو جموں وکشمیر ہاوس اسلام آباد میں عوامی وفود سے ملاقات کریں گے اور شام کو واپس مظفرآباد کیلئے روانہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں