اہم خبریں

ٹائٹینک سے 5 گنا وسیع دنیا کا سب بڑا مسافر جہاز

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹائٹینک سے 5 گنا وسیع دنیا کا سب بڑا مسافر جہاز جو 5610 مسافروں کو منزل تک پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے،اس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ، یہ ٹائٹینک سے 5 گنا بڑا کروز شپ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی کمپنی کا تیار کردہ اس جہاز کا نام آئکن آف دی سیس رکھا گیا ہے ، ابھی اسے کھلے سمندر میں تجرباتی طور پر آزمایہ جارہے آزمائش مکمل ہونے کے بعد اسے کمپنی کے حوالے کیا جائیگا۔ اس جہاز کا وزن 2 لاکھ 50ہزار ٹن سے زیادہ ، اور ا س کی لمبائی 1200 فٹ ہے ، اس میں ایک واٹرپارک، واٹر سلائڈز اور سوئمنگ پول میں شامل ہیں ۔ جہاز پر کام کرنے والا عملہ 2300 سے زائد ہے ۔

متعلقہ خبریں