اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نےکہاہےکہ شاہ رخ خوبصورت نہیں لیکن انکی شخصیت متاثر کُن ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ نور بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی لیکن وہ ایک اچھے بزنس مین ہیں ،انہیں خود کو پیش کرنا آتا ہے ۔ انہوں کہا کہ اگرچے شاہ رخ کی شخصیت باکمال ہے لیکن وہ خوبصورتی کے نظریے پر پورا نہیں اُترتے ، ان کی مضبوط شخصیت پر وہ خوبصورت نہیں ،بہت لوگ خوبصورت ہوتے ہیں پر انکی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی،شاہ رخ کو اداکاری بھی نہیں آتی،یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے ،ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے۔















