راولپنڈی(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بار ش ،گولڑہ میں 41 ملی میٹر، شمس آباد 15 جبکہ چکلالہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈواسا راولپنڈی نے نالہ لئی کے اطراف الرٹ جاری کردیا۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ پانچ فٹ گوالمنڈی پر چار فٹ ہے۔، واسا حکام کا کہنا تھا کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لئے عملہ مشینری کے ساتھ موجود ہے،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے واسا اور ضلعی انتظامیہ نے پیشگی اقدامات کئے ہیں،