اہم خبریں

پارک یا سرسبز علاقے میں رہنے سے جوانی لمبی ہوتی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پارک یا سرسبز علاقے میں رہنے سے جوانی لمبی اور بڑھاپہ کم ہوتاہے۔ امریکی ادارے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے فائنبرگ اسکول آف میڈیسن کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کسی پارک یا سبزہ بھری جگہ پر رہنے سے حیاتیاتی (بائیلوجیکل) عمر کم ہوسکتی ہےجو تادیر جوانی کے برابر ہے،ہرے بھرے مقام پر رہائش سے عمرکا پہیہ سست پڑسکتا ہے،اس سے عوام کی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس قبل سامنے آنی والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ سرسبز مقامات پر رہنےسے بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔ ماہرین نے سبزے کے پاس رہنے والے 900 سیاہ و سفید فام افراد کے ڈی این اے اور دیگر سالماتی مالیکیولر کا جائزہ لیا جو مختلف علاقوں میں رہتے تھے ،اس کے بعد ان میں امراضِ قلب، کینسر ، دماغی، اعصابی مسائل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا معلوم ہوا کہ جن افراد کے گھر کے پانچ کلومیٹر دائرے میں 30 فیصد علاقہ ہرابھرا تھا وہاں کے لوگوں کے دیگر کے مقابلے میں حیاتیاتی عمر ڈھائی برس کم تھی ان میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دوسرے علاقوں میں رہنے والوں کی نسبت کم تھا ۔

متعلقہ خبریں