اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ ترنول میں درج مقد مہ میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی گئی ۔اسلام آباد پولیس نے عدالت میں بیان دے دیا،سپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجیں جائیں ۔اس پر اسلام آ با د ہا ئی کو رٹ نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیجوانے کا حکم دیتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریما رکس میں کہا دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔