اسلام آباد (نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کےرہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف کوتحلیل کرنےکےلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا ۔عون چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے عدلیہ مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نےنہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے تمام ثبوت اور بیانات بھی درخواست میں شامل کردیے۔