واشنگٹن(نیوزڈیسک) لائبریری کو 120 سال بعد اپنی کتاب واپس مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ نایاب کتاب ایک شخص نے دیگر کتب کے ساتھ ایک ڈبے میں عطیہ کیں لائبریری کو دی تھی اور ساتھ میں نوٹ لکھا تھا کہ آپ دیگرکتب خانوں کی کتابوں پربھی نظررکھیں ، یہ کتاب ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی لائبریریز کو دی گئی تھی ، اب پر غور کرنے پتاچلا کہ یہ میساچیوسیٹس نیو بریڈفورڈ فری بپلک لائبریری سے 120 سال پہلے لی گئی تھی، اس کتاب کانام ’’این ایلمینٹری ٹریٹیز آن الیکٹریسٹی‘‘ ہے جسے مشہور سائنسداں جیمزکلارک میکسویل نے تحریر کیا تھا۔یہ بریڈفورڈ فری لائبریری سے1903 میں جاری ہوئی تھی جسے 10 دسمبر 1903 کو و اپس کرنا تھا لیکن اسے اب تک لوٹایا نہیں جاسکا ۔ لیکن اب 120 سال بعد یہ کتاب واپس بریڈفورڈ فری لائبریری کو لوٹائی جائے گی۔