اہم خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس، عمرسرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ ،عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔دونوں ملزمان کو 10 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے ،ملزمان عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو سانحہ 9 مئی کے نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا ۔دونوں ملزمان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا گیا۔سرفراز چیمہ کا آڈیو گرمیٹک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے ، پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش اور پٹرول بم کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ، استدعا ،۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سیاسی رہنما اعجاز چوہدری کو جیل سے لا کر انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں