اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کی قیادت کو مبارکبادپیش کرتے ہوے کہا کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔ سی پیک اس آزمودہ ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں…















