اہم خبریں

جوانی میں حج کرلیں ،جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا،بابر اعظم کا مسلمانوں کو مشورہ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیت 100 فیصد ہو تو بلاوا آہی جاتاہے،جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان حج کو جوانی میں ادا کریں، جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، یہ میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، حج اپنے لیے نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہوتا ہے۔بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر بہت حوصلہ ملا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس سال اپنی والدہ کے ہمراہ حج ادا کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں