واشنگٹن(نیوزڈیسک) ٹوئٹر کابڑا اعلان،تصدیق شدہ صارفین ہی ٹوئٹ ڈیک کا استعمال کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے آن لائن ڈیش بورڈ ٹوئٹر ڈیک کے استعمال میں بڑی تبدیلیاں کی جانے کا امکان جو آئندہ 30 روز تک نافذالعمل ہو جائیں گی ۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹویٹ ڈیک کے نئے ورژن کو مزید جدید بنایا گیا ہے اس میں بہت سے نئے فیچرز کو شامل کیے گئے ہیں، یہ بھی خبریں گردش میں ہیں کہ ٹوئٹر اب ٹویٹ ڈیک کیے لیے صارفین سے رقم وصول کرے گا ، لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ،صارف اب ٹویٹ ڈیک کے ذریعے اپنے مواد کی رسائی کوباآسانی مانیٹر کر سکیں گے ۔