نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شارخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر مشن امپاسبل کے مقابلے میں ریلیز کیئے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر اور ٹام کروز کی مشن امپاسبل سیریز کی فلم ڈیڈ ریکنگ پارٹ ون کی ریلیز ایک ہی تاریخ یعنی 12 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ شارخ خان کی فلم پٹھان نے شاندار کامیابی حاصل کی اب شائقین ان کی فلم جوان کے لیے بھی پرجوش ہیں، لیکن اس حوالے سے فلم کی پروڈکشن ٹیم نے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ۔ بالی ووڈ کنگ شارخ خان نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پریشان نہ ہوں سب کچھ خوش گوار ہو گا۔