اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لوک گلوکار الن فقیر کی آج 23 ویں برسی ۔تفصیلات کے مطابق لوک فن کار الن فقیر کا انتقال 4 جولائی 2000ء کو کراچی میں ہوا تھا م۔ آج انہیں مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر چکے ہیں، لوک فنکا ر الن فقیرکا اصل نام علی بخش تھا ان کا تعلق سندھ کے علاقے مانجھند سے تھا ۔الن فقیر ریڈیو پاکستان اور اس کے بعد پاکستان ٹیلی وژن تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جہاں سے انہیں ملک بھر میں شہر ت ملی، الن فقیر وجہ شہرت ان کا مخصوص انداز میں گانا تھا انہیں 1987ء میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی اور 1999ء میں پاکستان ٹیلی وژن کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔