اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے،ایس سی او کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کیا جائے گا، واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کا آغاز آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت میں ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ،ایس سی او اجلاس میں عالمی و علاقائی مسائل پر غور اور رکن ممالک مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی ۔