ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہچان صرف اپنے فن کی بنیاد پر بنائی ہے۔نواز الدین صدیقی اپنی تمام فلموں میں کافی مشکل اور مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل کردار کو وہ بہترین انداز میں ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنی اس جدو جہد کے بارے میں بات کی جو کہ اُنہوں نے فلمی دنیا میں اپنا نام بنائے کے لیے کی۔اُنہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں اب تک کہ اپنے پورے کیرئیر میں بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے کئی چھوٹے چھوٹے کردار بھی کیے لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو اب میں کوئی چھوٹا کردار ادا نہیں کروں گا۔