اہم خبریں

گرمیوں کا تحفہ ،جامن، دل اور پھیپھڑوں کیلئے فائدہ مند

کراچی(نیوزڈیسک) گرمیوں کا تحفہ ،جامن، دل اور پھیپھڑوں کیلئے فائدہ مند ۔تفصیلات کے مطابق جامن کو موسم گرما کی سوغات بھی کہاجائے تو کم نہ ہوگا، جامن اپنے کیمیائی خواص کے ساتھ بہت سے طبی فوائد بھی رکھتا ہے ، اس کی گٹلی ،پتے ،چھال کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ جامن ہاضمے کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی آنتوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے ،جامن میں موجود ریشے وزن کم کرنے کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ،اس کے استعمال میں پیاس زیادہ لگتی ہے جو گرمیوں میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ جامن کو پھیپھڑوں اور دل کا محافظ بھی کہا جاتا ہے ،اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس سینے کی رطوبت کم کرتا اور سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے جامن کھانے سے کولیسٹرول میں کمی اور بلڈ پریشر بھی معمول پر آجاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں