اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف معاہدہ کے ساتھ ہی پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو پہلا کاروباری دن آغاز سے ہی ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کا ٹریڈ ہونے لگا واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا ٹریڈ ہو رہا تھا۔















