اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی خوشخبری ،ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان

گلگت \اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں آج سے مون سون بارشیں ہونے کا امکان ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی الڑٹ دیدیا۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں ، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں