سڈنی (نیورز ڈیسک) طویل ترین ریڈیو میراتھن ،میزبان ماریو بیکس نے عالمی ریکارڈ بناڈلا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم ایک ریڈیو میزبان نے 55 گھنٹے 26 منٹ تک طویل ریڈیو شو کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔ماریو بیکس یہ ریکارڈ میراتھن ٹاک شو کے دوران حاصل کیا متعلقہ میزبان 2009 سے ایف ایم 90 اعشاریہ 5 الائیو سے وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس 55 گھنٹے کے طویل شو میں موسیقی، اشتہارات یا عوام کی کالز شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ریڈیو میزبان کا کہنا ہے کہ یہ عام روایات سے ہٹ کر شو تھا ۔ماریو بیکس نے مسلسل 55 گھنٹے اور 26 منٹ پروگرام کرنے پر طویل ترین آڈیو لائیو سٹریم کا ریکارڈ بنایا ہے ۔