اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،2230 پوائنٹس کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی،2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری طرف ہنڈریڈ انڈیکس میں 5 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ،43 ہزار کی سطح عبور کرگیا ،کاروباری روز کی ابتدا سے ہنڈریڈ اندیکس میں 2068 پوائنٹس اضافہ ہوا جس بعد ہنڈریڈ انڈیکس 43521 تک جا پہنچا۔















