اہم خبریں

مدینہ منورہ ،صدر مملکت کا اسلامی میوزم کا دورہ ، اسلامی وثقافتی ماڈلز میں دلچسپی کا اظہار

ریاض(نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسلامی میوزم کا دورہ ، شیخ ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد نبویؐ سے متصل اسلامی میوزیم کا د ورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اہل خانہ اور قونصل جنرل خالد مجید کے بھی تھے ، ان کا استقبال میوزیم چیئرمین شیخ ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میوزیم میں موجود سیرت النبیؐ کے بارے میں مفید معلومات سے استفاده کیا ،اس کے علاوہ میوزیم میں موجوداسلامی وثقافتی ماڈلز میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میوزیم چیئرمین شیخ ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے کہا کہ میوزیم مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام بنایا گیا، جسے دیگر اسلامی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں