اہم خبریں

گووندا نے مادھوری کے عشق میں مبتلاء ہونے کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) گووندا آج بھی مادھوری کے عشق میں مبتلاء ۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بھارتی اداکار گووندا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیوٹی کوئین مادھوری ڈکشٹ کے عشق میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سمیتا سے نہ ملتا تو مادھوری کیلئے ضرور کوشش کرتا ،کیونکہ وہ مجھے پسند تھی۔ نامور اداکار گووندا ن نے اعتراف نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔


گووندہ نے کہا کہ اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی روینہ، کرشمہ اور جوہی سب خوبصورت ہیں کیونکہ جو شخص اندر سے خوبصورت ہو اس کا حسن کبھی ختم نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اور گووندا کی مشہور فلموں میں عزت دار، ماہا سنگرام، پاپ کی انت وغیرہ ہیں۔

متعلقہ خبریں