اہم خبریں

عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی وڈ فلم،اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی تشہیری مہم مشکلات کا سامنا ،مداحوں نے اداکارہ کو نان پروفیشنل قرار دیا ۔اس حوالے سے اداکارہ کا سوشل میڈیا پر انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپن شریک اداکاروں کے تشہیری مہم میں موجود ہیں جس میں عالیہ بھٹ کا عجیب انداز میں بیٹھنا مداحوں کو پسند نہیں آیا اور انہیں نان پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ انٹرنیشنل فلم اسٹار کیلئے بالکل مناسب نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف اسٹون 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائیگی ۔

متعلقہ خبریں