اہم خبریں

جعلی پیر بھوپا نے جن نکلا نے کیلئے نوجوان کو بکرے کا خون پیلاکر قتل کرڈالا

ٹنڈوآدم (نیوز ڈیسک) جعلی پیر بھوپا نے جن نکلا نے کیلئے نوجوان کو بکرے کا خون پیلاکر قتل کرڈالا ۔تفصیلات کے مطابق علاج کی غرض سے آئے نوجوان کو ٹنڈوآدم کے جعلی پیر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر بکرے کا خون پلا مار ڈالا ۔ نوجوان کے لواحقین کا کہنا کہ مقتول عاشق علی ولد علی گل تھیم کی طبعیت خراب تھی دعا کیلئے ٹنڈوآدم کے قریب درگاہ ہاشم شاہ کے گدی نشین پیر شاہ کے پاس لائے جو بھوپا پیر کے نام سے مشہور ہے ، پیر نے کہا کہ نوجوان عاشق علی پر جن ہے ،جن بکرے کا خون پیے گا،نوجوان بکرے کا خون پینے کے بعد تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو گیا ۔ مقتول کے ورثاء نے پیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا اور الزام لگایا کہ بھوپے پیر اور اس کے سہولتکاروں روشن تھیم اور سلطان تھیم نے عاشق علی کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں