واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) روکی نے سب لمبی زبان ہونیکا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق باکسر نسل کے روکی نامی کتے نے سب لمبی زبان ہونے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنا نام درج کرالیا۔ روکی کے مالکان بریڈ اور کرِسٹل ولیم کا کہنا ہے کہ ان کے پالتو کتے کی زبان 5 اعشاریہ 46 انچ لمبی ہے اس حوالے سے اکثر لوگوں نے بھی کہا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ موچی نامی کتے کے پاس تھا جس کی موت ہو گئی ہے اس لیے روکی کے ریکارڈ کیلئے اپلائی کیا جس کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے جانوروں کے ڈاکٹر برنارڈ بلِیم کو روکی کی زبان کی پیمائش کرنے کا کہا ،جس کی لمبائی 5 اعشاریہ 46 انچ سامنے ثابت ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔