لاہور(نیوز ڈیسک) عید کے تیسرے روز بھی ملک میں کئی ٹریفک حادثات 8 جاں بحق ،55افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ٹریفک حادثاث پیش آئے جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 55 زخمی ہوئے ۔ پنجاب کے شہروزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹرک نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے چیچہ وطنی میں بھی ایک شخص ٹریفک حادثے کی نظر ہوگیا جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین کا کار سے تصادم بچے سمیت 8 افراد زخمی ۔اس کے علاوہ چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا نے سے 1شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ، شیخوپورہ میں بھی 2 موٹر سائیکلوں کا تصادم 4 افراد زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے شہر کرک کے علاقے میٹھاخیل کار نے 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ۔ سندھ میں بھی ٹائر برسٹ کی وجہ سے 7 افراد ازخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا جبکہ بلوچستان کے شہر قلات میں مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کی وجہ سے 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔