واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوئٹر صارفین پر نئی پابندیاں ،ایلون مسک نے تصدیق کردی۔ واضح ر ہے کہ ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر یہ لگائی گئ ہیں،جس کی تصدیق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی کردی۔اب تصدیق شدہ ٹوئٹر صارف ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے جبکہ غیرتصدیق شدہٗ اکاؤنٹس ہولڈر 1دن میں ایک ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے اور نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر صارف ایک دن میں صرف 500 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ان حدبندیوں کا مقصد صرف ٹوئٹر صارفین کو ڈیٹا تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے ۔